Sunday May 19, 2024

نیپال میں انٹرنیشنل ایڈونچر مقابلے، پاک فوج نےسونےکاتمغہ حاصل کر لیا

کھٹمنڈو : آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ نیپال میں انٹرنیشنل ایڈونچر مقابلے میں پاک فوج نےبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونےکاتمغہ حاصل کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیپال میں ہونے والے انٹرنیشنل ایڈونچر مقابلے میں پاک فوج نے سونے کا تمغہ حاصل کیا، ٹورنامنٹ میں 20 ٹیموں نےش رکت کی۔ پاک فوج نے انٹرنیشنل کیٹیگری میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔ پاک فوج نے مقابلوں میں پہلی بار حصہ لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایونٹ میں دوڑ،سائیکلنگ اور کشتی رانی کےمقابلے شامل تھے۔مقابلوں کا مقصد شرکا کےجسمانی و ذہنی مستعدی کامعیارجانچناتھا۔

نیپال میں 18 سے 21مارچ تک یہ مقابلے ہوئے۔ واضح رہے کہ نیپال میں انٹرنیشنل ایڈونچر کے مقابلے میں پاک فوج نے پہلی بار حصہ لیا اور حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ہی ڈیبیو میں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا۔ نیپال میں ہونے والے مقابلوں میں غیر معمولی کارکردگی پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس کے علاوہ بھی ماضی میں پاک فوج بہت سے انٹرنیشنل مقابلوں میں عمدہ کارکردگی دکھا چکی ہے اور اکثر مقابلو ںمیں پہلی پوزیشن بھی حاصل کر چکی ہے۔ پاک فوج کی انٹرنیشنل مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے سے ملک کا نام روشن ہو گیا ہے۔ آئی ایس پی آ ر نے پاک فوج کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور آئندہ بھی بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نے بھی پاک فوج کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے ہیں ۔

FOLLOW US