Sunday January 19, 2025

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے موٹر وے زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے دو مرکزی ملزموں عابد ملہی اور شفقت عرف بگا کو سزائے موت دینے کا حکم دے دیا۔

لاہور : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے دو مرکزی ملزموں عابد ملہی اور شفقت عرف بگا کو سزائے موت دینے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیا ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کیمپ جیل لاہور میں تقریبا چھ ماہ کی عدالتی کارروائی کے بعد فیصلہ سنایا۔ دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا کے ساتھ ساتھ پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

گزشتہ سال 9 اور 10 ستمبر کی درمیانی شب موٹروے پر خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔۔گزشتہ برس ستمبر میں خاتون اپنے بچوں کے ساتھ ڈیفنس سے براستہ ایسٹرن بائی پاس گوجرانوالہ جا رہی تھی کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر دو ملزمان نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ گاڑی کا پٹرول ختم ہونے پر خاتون نے گاڑی سڑک کنارے کھڑی کی تھی کہ ملزمان آئے انہوں نے پہلے خاتون کو لوٹا پھر بچوں کو یرغمال بناکر خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔دو ملزمان عابد ملہی اور شفقت بگا نے موٹروے پر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔میڈیکل ٹیسٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوئی۔واقعے کے کے بعد شفقت بگا ک کو دیپالپور سے حراست میں لیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم عابد ملہی کو اس کے قریبی عزیز کے گھر مانگا منڈی سے گرفتار کیا ۔ ملزم شفقت بگا کو 14 ستمبر کو گرفتار کیا گیا جبکہ عبد ملہی کو 12 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا۔دونوں ملزمان کا 25 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا۔تفتیش کے دوران ملزم عابد ملہی سے پستول برآمد ہوا جبکہ ملزم شفقت بگا سے ڈنڈا برآمد کیا گیا۔ذوالفقار چیمہ انسپکٹر نے ملزمان سے تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا۔ملزمان نے کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو بیان قلمبند کرایا تھا تھا۔

ملزمان نے انسداد دہشت گردی عدالت میں وقفے وقفے سے انکاری کا بیان بھی دیا تھا۔موٹروے زیادتی کیس کے جیل کا آغاز 24 فروری کو کیا گیا ۔ ملزموں پر 3 مارچ 2020 کو فرد جرم عائد کی گئی جبکہ عدالت نے سترہ دن کے قلیل وقت میں کیس کا جیل ٹرائل مکمل کیا۔دو روز قبل لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تمام گواہوں کے بیانات اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کے خلاف فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے۔جس کے مطابق دو مرکزی ملزموں عابد ملہی اور شفقت عرف بگا کو سزائے موت سنا دی گئی ۔دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا کے ساتھ ساتھ پچاس پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

FOLLOW US