Saturday May 18, 2024

بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان، نیپرا میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی

اسلام آباد: حکومت نے عوام پربجلی بم گرانے کی تیاریاں کرلیں۔ رپورٹس کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی ای) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائرکردی جس میں بجلی کی قیمتوں میں فروری کیلیے اضافہ مانگا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ فروری میں 6 ارب 99 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی مجموعی لاگت 33 ارب 57 کروڑرہی۔ اس میں سے 92 کروڑروپے کی بجلی فرنس ا?ئل پرپیدا کی گئی۔ اس طرح فروری میں فرنس ا?ئل پر11 روپے 89 پیسے فی یونٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے نے لائن لاسزکے 16 پیسے فی یونٹ بھی صارفین پرمنتقل کرنے کی درخواست کی۔ نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر30 مارچ کوسماعت کرے گی۔

FOLLOW US