Tuesday May 13, 2025

شہباز گل کے چہرے پر پھینکی گئی سیاہی زہریلی نکلی، آنکھ میں انفیکشن ہو گیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کے چہرے پر پھینکی گئی سیاہی زہریلی نکلی، آنکھ میں انفیکشن ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت میں پیشی کے دوران شہباز گل کے چہرے پر ایک شخص کی جانب سے سیاہی پھینک دی گئی تھی، جس سے اُن کی ایک آنکھ متاثر ہو گئی ہے۔ ڈاکٹرزنے بتایا ہے کہ سیاہی میں موجود کیمیکل کی وجہ سے آنکھ میں انفیکشن ہو گیا ہے، تاہم علاج کے بعد آنکھ ٹھیک ہو جائے گی۔ ڈاکٹرزنے شہباز گل کی بائیں آنکھ پر ٹریٹمنٹ کے بعد پٹی لگا دی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل کو لاہور ہائیکورٹ میں پیشی پر انڈے مارے گئے اور سیاہی پھینکی گئی۔لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں شہبازگل کو انڈے پڑے تھے۔ تاہم پولیس نے موقع واردات سے مجرم کو فوری طور پر حراست میں لے لیا۔ سیاہی پھیکے جانے کے واقعے کے بعد وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو بھی کی، جس کے بعد انہیں آنکھ میں درد کے بعد میو اسپتال منتقل کیا گیا، پھینکی گئی سیاہی سے شہباز گل کی بائیں آنکھ متاثر ہوئی۔ ڈاکٹر کے مطابق سیاہی میں موجود کیمیکل نے شہباز گل کی آنکھ میں انفیکشن کردیا ہے۔ ڈاکٹرزنے شہباز گل کی بائیں آنکھ پر ٹریٹمنٹ کے بعد پٹی لگا دی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کی سرگرمی کے دوران پارلیمنٹ کے بعد اپوزیشن اراکین نے میڈیا سے گفتگو کی تھی، جس کے دوران ن لیگی رہنما احسن اقبال پر پی ٹی آئی کے کارکن نے جوتا مار دیا تھا، اپوزیشن سمیت حکومت کی جانب سے بھی اِس واقعے کی شدید مزمت کی گئی تھی۔ تاہم اِس واقعے کے حوالے سے کسی قسم کی گرفتاری سامنے نہیں آئی تھی۔