لاہور: معاون خصوصی شہباز گل کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر ان پر گندے انڈے پھینک دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق آج لاہور ہائیکورٹ میں ایک انتہائی نا خوشگوار واقع پیش آیا،معاون خصوصی شہباز گل لاہور ہائیکورٹ پہنچے تو ان پر لیگی کارکن کی جانب سے انڈے پھینکے گئے۔لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں شہباز گل کو نہ صرف دو انڈے مارے گئے بلکہ سیاہی بھی پھینکی گئی۔ شہباز گل کے ماتھے اور ہاتھ پر سیاہی لگ گئی۔پی ٹی آئی کارکنان نے انڈے پھینکے والے لیگی کارکنان پر پر تشدد بھی کیا۔جب کہ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکی ہے۔یہ غنڈہ گردی ہے۔ہم ایک تھپڑ کے جواب میں دس تھپڑ نہیں ماریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان کی سیاست میں مخالفین پر جوتے پھینکنا اور انڈے مارنا کوئی نہیں بات ہے۔ چند روز قبل جب عمران خان خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا تھا تو اس وقت بھی ن لیگ کے رہنماؤں اور پی ٹی آئی کارکنان میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی تھی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے ساتھ ہاتھا پائی کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو جوتا بھی مارا گیا تھا۔ق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو اس وقت گھیر لیا ، جب مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب ، سابق وفاقی وزیر احسن اقبال اور دیگر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے کہ اس دوران تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی ریڈ زون میں پہنچ گئی ، پی ٹی آئی ارکان نے عمران خان کی حمایت میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں کا بینرز اٹھا کر اپوزیشن کے خلاف نعرے بازی کی۔









