Wednesday November 27, 2024

عورت مارچ پر بینرز اور گستاخانہ نعروں کا پرچار، حکومت کا ملوث کرداروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کافیصلہ

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے عورت مارچ یپر بینرز اور گستاخانہ نعروں کا پرچار کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کافیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری مبینہ گستاخانہ موادکی حقیقت تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں، ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملوث کرداروں کو بے نقاب کرکے مقدمات دائر کریں گے۔ خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کے حقوق کے لیے عورت مارچ کا انعقاد کیا جاتا ہے،

جس میں پاکستان بھر سے فیمنسٹ نظریے کو سپورٹ کرنے والی خواتین بھرانداز میں سڑکوں پر نکلتی ہیں اور مارچ کا حصہ بنتی ہیں۔ خواتین کے اِن مارچ کے حوالے سے پاکستان میں ہر برس ایک نیا تنازعہ جنم لے لیتا ہے۔ یہ تنازعہ خواتین کی جانب سے عورت مارچ میں اُٹھائے گئے بینرز کی وجہ سے کھڑا ہوتا ہے۔ پاکستان میں عورت مارچ میں شامل خواتین کو فیمنسٹ نظریے کوسپورٹ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، لیکن اِس مرتبہ خواتین نے چند ایسے بینرز اُٹھا رکھے تھے، جنہیں سوشل میڈیا صارفین نے گستاخی کے زمرے میں شامل کر دیا ہے، جس کے بعد وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے ملوث کرداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

FOLLOW US