Friday January 24, 2025

مرکزی روایت ہلال کمیٹی کا اجلاس، شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا یکم شعبان 15 مارچ کو ہو گی۔

کراچی : مرکزی روایت ہلال کمیٹی کا اجلاس، شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا، یکم شعبان 15 مارچ کو ہو گی۔تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور میں رویت حلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر سے شہادتیں اکٹھی کی گئی، شہادتیں اکٹھی کیے جانے کے بعد مرکزی رویت حلال کمیٹی نے شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا، یکم شعبان 15 مارچ کو ہو گا۔ اس سے قبل سعودی عرب کی فلکی علوم کمیٹی کے سربراہ نے ماہِ شعبان المعظم 1442 ہجری کے چاند کی رویت کے حوالے سے پیش گوئی کی تھی۔

فلکیت کے حوالے سے بنائی جانے والی کمیٹی ’فلکی علوم‘ کے سربراہ انجینیئر ماجد ابو زاہرہ نے پیش گوئی کی تھی کہ ’مطلع صاف ہونے کی صورت میں ماہ شعبان 1442 ہجری کا چاند چودہ مارچ کو بعد نمازِ مغرب افق پر واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’چاند مغربی حصے کی جانب سے نمودار ہوگا، انجینیئر ماجد ابو زاہرہ کا کہنا تھا کہ ’چاند کی پیدائش کل دوپہر ایک بج کر 21 منٹ پر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے اس کے نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں، مطلع صاف ہونے کی صورت میں شہری اسے باآسانی دیکھ سکیں گے‘۔ واضح رہے کہ اسلامی کلینڈر میں ماہ شعبان کے 29 یا 30 دنوں کے بعد رمضان المبارک کا آغاز ہوجاتا ہے، اس مہینے کو ’روزے‘ جیسے فرض کی وجہ سے بہت زیادہ اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

FOLLOW US