Monday May 6, 2024

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے فضل الرحمان کو ماموں بنایا جارہا ہے۔ حافظ حسین احمد،کارکن 26 کی بجائے 29 مارچ کو نکلیں۔

لاہور: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کی طرح اس بار بھی (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی دھوکہ دیں گی، مولانا فضل الرحمان کو پھر ماموں بنایا جارہا ہے،پی ڈی ایم میں مولانا فضل الرحمان کی بات نہیں مانی جاتی۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کارکن 26 مارچ کے بجائے 29 مارچ کو نکلیں، اس وقت تک معلوم جائے گا (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے کتنے کارکن نکلے ہیں۔جے یو آئی (ف)بھی موروثی پارٹی بن گئی ہے ، عام کارکن کے بجائے بھائی، بیٹا اور بیٹی آتے ہیں، ایف سے مراد فیملی پارٹی ہے۔انہوںنے کہا کہ ہماری جدوجہد سب کے سامنے ہے اور دوسرے جو جدوجہد کر رہے ہیں وہ بھی سب کے سامنے ہے ۔

FOLLOW US