Friday May 17, 2024

وفاقی حکومت کے بعد ایک صوبائی حکومت کا بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ کا اعلامیہ جاری کرنے کے لئے کل محکمہ خزانہ نے اجلاس طلب کیا ہے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ پر غور و خوص کریگی وزارت خزانہ نے یکم مارچ 2021سے گریڈ ایک سے گریڈ انیس تک وفاقی ملازمین کے بنیادی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ کا اعلامیہ جاری کیا ہے جبکہ چاروں صوبائی حکومتوں کو بھی ہدایات کی تھی کہ ہو اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کرے ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا اعلامیہ محکمہ خزانہ کی جانب سے مرتب کردہ سفارشات کے بعد کر دینگے ذرائع نے بتایا ہے کہ آج ہونے والے ا جلاس میں محکمہ خزانہ کے حکام بھی شرکت کرینگے اجلاس چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے زیرصدارت ہو گا ۔

FOLLOW US