Thursday May 2, 2024

عوام کا احتجاج کام کر گیا، پنجاب حکومت کا کینسر کے مریضوں کو دوبارہ سے مفت ادویات فراہم کرنے کا اعلان

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کینسر کے مریضوںکیلئے ادویات کی بندش کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کینسر کے مریضوں کے لئے ادویات جلد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ فوری معاملہ حل کرے اورکینسر کے مریضوں کو ادویات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ آئندہ سے کینسر کے مریضوں کوادویات کی تسلسل کے ساتھ فراہمی کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے تاکہ مریضوں کو بروقت ادویات مہیا ہوسکیں۔

انہوںنے کہا کہ کینسر کے مریضوں کیلئے ادویات کی باقاعدہ فراہمی میں تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے ،اجلاس کے ایجنڈے میں کینسر کے مریضوں کو ادویات فراہم کرنے کامعاملہ بھی شامل ہے۔

FOLLOW US