Friday May 17, 2024

حکومت کا مولانا عبدالغفور کو ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کی پیشکش کا معاملہ کچھ اور ہی نکلا مولانا عبدالغفور پرانے فارمولے کے تحت خود پرویز خٹک اور صادق سنجرانی سے ملنے گئے

اسلام آباد : سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالغفور حیدری کو حکومت کی طرف سے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کی آفر کی گئی ہے لیکن میری اطلاعات کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری خود پرویز خٹک اور صادق سنجرانی سے ملنے گئے۔وہ ایک پرانے فارمولے کے لیے وہاں ہر گئے اور کہا گیا کہ ایسا کوئی فارمولا لے کر آئیں کہ ہمارے ووٹ چئیرمین سینیٹ کو پڑ جائیں گے۔ ڈپٹی چئیرمین کے لیے آپ مجھے ووٹ دے دیں۔یہ باقاعدہ ایک پیشکش کی گئی،یہ پرپوزل عبدالغفوری حیدر خود لے کر گئے،

عبدالغفور حیدر کی نامزدگی پر اختر مینگل نے ناراضی کا اظہار کر دیا۔لوگ صادق سنجرانی کو آسان لے رہے ہیں مگر وہ کچھ نہ کچھ کر جائیں گے۔سینیٹ انتخابات کا پہلا راؤنڈ پی ڈی ایم نہیں صرف آصف علی زرداری کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ کرے گی لیکن مرضی سابق صدر کی چلے گی۔ اسی حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ عبدالغفور حیدری کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پیشکش پرویز خٹک نے نہیں بلکہ بلوچستان عوامی پارٹی ‏نے کی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کے لیے حمایت حاصل کرنے تمام سیاسی ‏جماعتیں ایک دوسرے کے پاس جارہی ہیں ، اسی ضمن میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے بھی جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء عبدالغفور حیدری کو پیشکش بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے کی گئی کیوں کہ چیئرمین سینیٹ کے حکومتی امیدوار کا تعلق بی اے پی سے ہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ ن لیگ، پی پی اورفضل الرحمان ‏قومی مجرم ہیں کیوں کہ پی ڈی ایم اقتدارکی کی جنگ لڑ رہی ہے ، اسی لیے اپوزیشن نے خرید و فروخت ‏کرنے کے لیےاوپن ووٹنگ کی مخالفت کی حالاں کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی نے میثاق جمہوریت میں اوپن ووٹنگ ‏کا کہا تھا اور اب پیپلزپارٹی والے اپنی لیڈر بینظیرکے بیانیے سے پیچھے ہٹ گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت نے جے یو آئی کو ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کی آفر کر دی ، حکومتی رہنما پرویز خٹک نے جے یو آئی رہنما مولانا عبدالغفوری حیدری سے ملاقات کی ہے جس کے بعد انہوں نے میڈیا سے مختصر گفتگو میں بتایا کہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ہم نے مولانا عبدالغفوری حیدری کو آفر کی ہے کہ وہ ہماری ڈپٹی چئیرمین سینیٹ بن جائیں

FOLLOW US