Friday May 17, 2024

الیکشن کمیشن سے شبلی فراز کے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ہر حربہ استعمال کرنے کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر احمد فراز حیات ہوتے تو شبلی فراز کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر عاق کر دیتے۔ تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے سپریم کورٹ سے شبلی فراز کے بیان کا نوٹس لینے کی اپیل کی اور کہا کہ اگر احمد فراز حیات ہوتے تو شبلی فراز کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر عاق کر دیتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رولز کے تحت نہ چلنے کا بیان انتہائی خطرناک ہے۔ شبلی فراز کا یہ کہنا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں ہر حربہ استعمال کریں گے، اس بیان پر سپریم کورٹ کو نوٹس لینا چاہیے۔

چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومت کے نمبرز پورے نہیں، جیت کیلئے حکومت اپوزیشن کے ووٹ توڑے گی۔اگر احمد فراز حیات ہوتے تو شبلی فراز کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر ہی عاق کر دیتے۔ این سی او سی کے فیصلوں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن شہروں میں کورونا کیسز کی شرح زیادہ ہے وہاں پر اسکولز بند ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 7 اضلاع کے علاوہ پورے پاکستان میں اسکول کھلے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پورے ملک میں 50 فیصد طلبہ تعلیمی اداروں میں حاضری دیتے رہیں گے۔ خیال رہے کہ آئندہ چیئرمین سینٹ کے الیکشن کے حکومت اور اپوزیشن دونون ہی متحرک ہیں، شبلی فراز نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں تمام حربے استعمال کریں گے اگرچہ انہوں نے اس بات کی وضاحت نہیں کی تھی کہ وہ کون سے حربوں کی بات کر رہے ہیں، لیکن ان کے بیان کی اپوزیشن نے یہ تشریح کی ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ووٹ توڑ کر الیکشن جیتنے کی کوشش کرے گی-

FOLLOW US