اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصا ف کی سینیئر قیادت کے اہم اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو مدعو نہیں کیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس اہم ترین اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید موجود نہیں تھے۔ اجلاس میں صرف تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرائ ہی شریک ہوئے۔ خیال رہے کہ شیخ رشید کا تعلق عوامی مسلم لیگ سے ہے اور وہ وزیر داخلہ بننے سے قبل وزیر ریلوے تھے۔