Thursday May 9, 2024

سردیوں میں معمول سے کم بارشیں ہونے کے منفی اثرات، رواں سال گرمیوں کا دورانیہ اور شدت زیادہ ہونے کی پیشن گوئی

کراچی : محکمہ موسمیات نے رواں برس کراچی کے موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں برس کراچی میں گرمیوں کا دورانیہ زیادہ اور موسم گرم رہنے کا امکان ہے، جبکہ بارشیں مون سون میں ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر قائد میں رواں ماہ گرمی کی شدت میں معمول سے زائد رہ سکتی ہے۔ مارچ میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے موسم مرطوب رہے گا، جس میں گرم کی شدت میں اضافہ ہو گا، جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چلنے کی وجہ سے گرم موسم کی شد ت میں کمی واقع ہو گی۔

بارشوں کے حوالے سے بھی محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کی ہے اور بتایا ہے کہ رواں ماہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم رواں برس شہر میں بارشیں مون سون میں ہونے کا امکان ہے۔ رواں برس گرمیوں کا دورانیہ بھی زیادہ ہو گا۔ خیال رہے کہ عموماً موسم گرما کا آغاز اپریل سے ہوتا ہے، تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے رواں برس گرمی کا آغاز مارچ سے ہی ہوگیا ہے، مارچ کے وسط میں درجہ حرارت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

FOLLOW US