Saturday April 20, 2024

شہبازشریف کو وزیراعظم بننے کا چانس ملا تو مریم نواز حمایت کریں گی مسلم لیگ ن میں کوئی الگ بیانیہ نہیں، سب ایک پیج پرہیں

لاہور: سینئر تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ شہبازشریف کو وزیراعظم بننے کا موقع ملا تو مریم نواز حمایت کریں گی، مسلم لیگ ن میں کوئی الگ بیانیہ نہیں، سب ایک پیج پرہیں، حکومت کیخلاف شہبازشریف اور مریم نواز ایک ساتھ ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سیاسی مخالفین کے نزدیک نوازشریف اور مریم نواز کا ایک بیانیہ ہے جبکہ دوسرا بیانیہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا ہے، ن لیگ کے سیاسی مخالفین جن میں وفاقی وزیر شیخ رشید بھی پچھلے سال اکتوبر نومبر میں متعدد بارکہہ چکے کہ دسمبرجنوری میں نون میں سے شین نکل جائے گی۔

لیکن دسمبر جنوریکے بعد فروری بھی گزر گیا وسط مارچ چل رہے ابھی مسلم لیگ ن متحد ، فعال اور ایک پیج پر بلکہ نوازشریف کے بیانیئے پر ڈٹ کر کھڑی ہوئی ہے۔ بلکہ ن لیگ کی بجائے حکمران جماعت پی ٹی آئی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ڈسکہ ، نوشہرہ ، وزیرآباد کے ضمنی الیکشن اور سینیٹ الیکشن میں ن لیگ اور پی ڈی ایم کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ اب پی ڈی ایم نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے لیے بھی اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔اس کے بعدپنجاب یا وفاق میں پی ڈی ایم اگر تحریک عدم اعتماد لاتی ہے ، تو نئے وزیراعظم کو شہبازشریف کو بھی سامنے لایا جاسکتا ہے۔ جس پر مریم نواز کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ بلکہ مریم نواز پنجاب میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ اور مرکز میں شہبازشریف کو وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے اور ان کی مکمل حمایت بھی کرے گی، اگر آئندہ الیکشن بھی ہوتے ہیں تب مریم نواز شہبازشریف کے ساتھ ملکر کام کرنے کو پسند کریں گی۔

واضح رہے نائب صدرن لیگ مریم نوازنے مشکل حالات میں جب شہبازشریف، حمزہ شہبازجیل میں اور پارٹی قائد نوازشریف لندن میں ہیں تو ایسے میں پارٹی کو فعال اور منظم رکھنا مریم نواز کا بڑا سیاسی کارنامہ ہے، بلکہ مریم نواز نے عوامی حلقوں ، سپورٹرز اور ووٹرز میں اپنا سیاسی قد کاٹھ میں اضافہ کیا ہے، اس کی وجہ مریم نواز کا مزاحمتی بیانیہ ہے، جس کو پارٹی کارکنان، ورکرز اور رہنماؤں نے مکمل طور پر سپورٹ بھی کیا۔

FOLLOW US