Friday January 24, 2025

راوی ریور پروجیکٹ عمران خان کے دوستوں کو نوازنے کا منصوبہ ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور : مسلم لیگ (ن)ترجمان پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ راوی ریور پروجیکٹ عمران خان کے دوستوں کو نوازنے کا منصوبہ ہے۔عمران خان ہزار کسانوں کی زمینوں پر قبضہ کرکے بلڈنگیں کھڑی کرنا چاہتے ہیں۔مسلم لیگ(ن) اس کسان دشمن پروجیکٹ کیخلاف اسمبلی کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کرے گی۔راوی ریور اس ایجنڈے کی تکمیل ہے جو عمران خان نے قبضہ مافیا اور اتحادیوں کو ساتھ ملایاان کو لوٹ مار کا میدان دینا ہے۔ راوی ریور منصوبے سے پیسے کس کیلئے کمائے اور کس کو فائدہ دیاجارہاہے۔مہربان کیٹگری کیلئے چھ سو فیصد ڈی سی ریٹ میں اضافہ کیاگیا

جس پر کمشنر نے تحفظات کااظہار کر دیاہے۔عثمان بزدار کو شہبازشریف لگایا جا سکتا ہے شہبازشریف بن نہیں سکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر رکن اسمبلی میاں مرغوب،میاں عبدالروف،پیر اشرف رسول اور راوی ریور پروجیکٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ میاں رشید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ترجمان پنجاب مسلم لیگ(ن) عظمیٰ بخاری نے مزید کہاخواتین کے عالمی دن کے روز تمام خواتین کو مبارکباد دینا چاہتی ہوں۔ عورت کمزور ہے لیکن اسے دبایانہیں جا سکتا ہے۔عورت صنف نازک ہے لیکن برابری کے حقوق چاہتی ہے۔جنگ نہیں آزاد معاشرہ چاہتے ہیں۔وہ حکومت بھی یوم خواتین منائے گی جو ہراسگی کے کلچر اور بدتمیزی کو متعارف کروایا۔مریم اورنگزیب کے ساتھ واقعہ ہوا بھٹہ پر کام کرنے والی خواتین ہو رویہ ایک ہی ہوتاہے۔انہوں نے مزید کہاریور راوی کی زمین پر حکومت کسانوں کی زمینوں پر قبضہ کررہی ہے۔ کل عمران خان نے ایم این ایز کو اعتماد کا ڈرامہ کیا۔ ریور راوی کسانوں کی زمین جو سبزیاں گندم اگلتی ہے
اور فوڈ باسکٹ پر بلڈنگ بناکر پیسہ کمانا چاہتی ہے۔ کلرکس چئیرنگ کراس پر احتجاج کررہی ہے ہمت ہے تو عمران خان خواتین اور کلرک سے اعتماد کا ووٹ لے کر دکھائیں۔اگر اس ملک میں کوئی ادارہ ہے تو ریور راوی منصوبے کانوٹس لیکسانوں کی زمین پر کنکریٹ کی بلڈنگ بنائی جارہی ہے۔ دو لاکھ روپے فی ایکٹر تیراں سو مرلہ

لاہور میں زمین دی جارہی ہے جو کسانوں پر ظلم ہے۔کرپٹ اور مافیا کی حکومت ہے۔عمران خان کی ڈھٹائی ہے کہ لاشوں پر کمائی کی جائے۔ن لیگ کے دس سال میں اتنا قرضہ نہ لیا جو ڈھائی سال میں حکومت نے لئے۔غریب کی آہوں اور سسکیوْں عمران خان کی کرسی ہل رہی ہے بزدار صاحب شہبازشریف لگایاجاسکتاہے لیکن شہبازشریف بن نہیں سکتے۔انہوں نے کہابڑا نالائق چھوٹے نالائق کو پرفارمنس کے سرٹیفکیٹ دیتے ہیں۔ریورراوی پروجیکٹ کسانوں کی حق تلفی ہے قانونی فورم پر آواز اٹھائیں گے۔کسانوں کو ڈیویلپ کرکے دینا چاہئے عمران خان خود قبضہ۔ عمران محل کو بارہ لاکھ میں ریگولرائزڈ کروایا بہنوئی کو کسی کی زمین پر قبضہ کیلئے پانچ آئی جی تبدیل کیے گئے۔سٹے کے باوجود بہنوئی کو پلاٹ پر قبضہ کی اجازت دلوائی۔کسانوں اور عام آدمی کی زمینوں پر قبضہ کروایاجارہاہے۔ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں اپکے کچن چلانے کیلئے کسانوں کی حق تلفی نہیں کروائی جا سکتی۔ایک طرف خواتین کے حقوق کا دن منائیں گے ایک خاتون سے ڈرکر مریم نواز کی زبان بند یا قید کیاجائے لیکن انکی غلط فہمی ہے۔پہلے بھی مریم نواز کو نیب نے بلانے کی کوشش کی تو پھر یہ بھاگ گئے تھے۔ عمران خان خود کسی کی اجازت سے سانس نہیں لے سکتے۔ پی ڈی ایم کی تحریک چل رہی سسٹم کمزورہے نئے الیکشن کی طرف جانا چاہئے۔فردوس آپاسیالکوٹ میں تقریب میں زخمی پر نیک خواہشات دینا چاہتی ہوں اور گھر کا پتہ چل جائے تو پھولوں کا گلدستہ بھی بھجوا دوں گی۔

FOLLOW US