Friday April 19, 2024

جس فہمیدہ مرزا نے 84کروڑ روپے بینکوں کا معاف کروایا تھا، پیپلز پارٹی کے دور میں اسپیکر رہنے والی محترمہ کو عمران خان نے فیڈرل منسٹر بنا رکھا ہے۔۔

اسلام آباد : واہ رے تبدیلی تیرے چرچے،،،تو ہر طرف ہے اور ہر طرف ہی ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔عمران خان صاحب اپنے تبدیلی کے نعرے پر تو پورے اترے ہیں،امیروں کی زندگی میں تبدیلی لاتے ہوئے انہیں اور امیر کر دیا اور غریبوں کی زندگی میں بھونچال لاتے ہوئے انہیں مہنگائی کی چکی میں ایسا رگڑا لگایا کہ وہ ہکے بکے رہ گئے۔ رؤف کلاسرا نے اپنے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ فہمیدہ مرزا جو کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے اسمبلی کی اسپیکر تھیں ان سے متعلق میں نے کئی اسکینڈل سامنے لائے تھے

جن میں سے ایک یہ تھا کہ اس نے بینکوں سے مرزا شوگر ملز کے لیے 84کروڑ روپے معاف کرا لیے تھے اسے آج عمران خان حکومت میں منسٹر بنا دیا گیا ہے۔یہی نہیں بلکہ جب اپنے علاج کے لیے فہمیدہ مرزا ملک سے باہر گئی تھیں تو ان کے علاج پر خرچ آنے والے چالیس لاکھ روپے بھی قوم کی جیب سے نکال کر ان پر لگائے گئے تھے۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ عمران خان صاحب نے تو تبدیلی کے نعرے بلند کیے تو اور انہوں نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ بینکوں سے قرضے معاف کروانے والوں اور ملک کو لوٹنے والوں کو میں نہیں چھوڑوں گا لیکن آج تو انہوں نے چن چن کر ایسے لوگوں کو اپنے آس پاس بٹھا لیایا پھر وزیر بنا لیا۔رؤف کلاسرا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ گزشتہ دنوں ایک بل پاس کیا گیا کہ جتنے بھی اسمبلیوں کے سابق اسپیکر ہیں انہیں تاحیات مراعات دی جائیں گی جس میں خانساماں،ڈرائیور،گاڑی اور الاؤنس کے علاوہ معاوضہ بھی دیا جائے گااور یہ بل سبھی افراد نے مل جل کر پاس کیا کہ ان کو بھی کبھی نا کبھی کچھ نا کچھ کسی نا کسی حصہ میں مل ہی جائے گا۔ یوں اب فہمیدہ مرزا وہاں سے بھی نوازی جائیں گی۔اس کے علاوہ ایک فیڈرل لینڈ کمیشن بنایا گیا ہے ا ور ا س کا چیئرمین بھی فہمیدہ مرزا کو لگا دیا گیا ہے جو کہ خود لارڈ ہی ہیں اور انہوں نے ایسے میں کیا جاگیرداروں سے قرضے اور زمینیں واگزار کرانی ہیں جنہوں نے خود ہی بینکوں کے پیسے معاف کروائے ہوئے ہیں،تو ایسے میں عمران خان صاحب کو کچھ سوچنے کی ضرورت ہے اور وہ عوام کے لیے بھی کچھ کریں کیونکہ عوام کی آخری امید عمران خان ہی ہیں۔

FOLLOW US