Thursday September 18, 2025

وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں شیخ رشید کو نظرانداز کر دیا شیخ رشید نے ہاتھ آگے بڑھایا تو عمران خان نے ہاتھ نہ ملایا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں 178 اراکین اسمبلی کا اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا،عمران خان جس وقت وزیراعظم بنے تب انہوں نے 176 ووٹ حاصل کیے تھا۔اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سب اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کیا جب کہ پہلی نشسستوں پر موجود اتحادیوں سے ہاتھ ملا کر جواب دیا،اس موقع پر وزیراعظم نے شیخ رشید کو نظر انداز کر دیا،

وزیراعظم نے مقبول صدیقی سے ہاتھ ملایا اور اس کے بعد شیخ رشید نے ہاتھ بڑھایا تو وزیراعظم نے نظرانداز کر دیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،کچھ صارفین نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم عمران خان نے آخر شیخ رشید سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا جب کہ دیگر صارفین نے کہا کہ ہو سکتا ہےوزیراعظم کو پتہ نہ چلا ہو۔ ۔واضح رہے کہ یال رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کے لیے اعتماد کے ووٹ کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہوا ۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا۔ بعدازاں نعت رسول مقبول پیش کی گئی اور قومی ترانہ بجایا گیا جس پر تمام اراکین اسمبلی اور قومی اسمبلی میں موجود افراد احترام میں کھڑے ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان وقت پر قومی اسمبلی پہنچے۔ جہاں اراکین اسمبلی نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر مہمان گیلری میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے علاوہ تینوں وزراء اعلیٰ موجود تھے۔ گورنر سندھ اور گورنر پنجاب بھی گیلری میں موجود تھے جبکہ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان بھی مہمان گیلری میں موجود تھے۔یں 178 اراکین اسمبلی نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا۔

لیکن دو رہنما ایسے بھی تھے جو اپنے کپتان پر اعتماد کا ووٹ کاسٹ نہ کر سکے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے سینیٹ انتخابات سے قبل قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے باعث وہ آج وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ نہیں دے سکے اور ایوان کی بجائے مہمانوں کی گیلری میں موجود رہے جبکہ دوسری جانب اسپیکر اسد قیصر بھی اجلاس کی صدارت کی وجہ سے وزیراعظم عمران خان کے لیے اعتماد کا ووٹ نہیں دے سکے۔