Wednesday May 15, 2024

ہمت ہے تو اب پیسے لینے والوں کو جماعت سے نکالیں بلاول بھٹو نے وزیر اعظم عمران خان کو چیلنج کردیا

اسلام آباد : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پہلے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی حکمت عملی کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی، عمران خان پر عدم اعتماد کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں اتفاق رائے سے جو بھی فیصلہ ہوگا عمل کریں گے۔ عدم اعتماد کیلئے کون سی حکمت عملی اپنانی ہے پی ڈی ایم فیصلہ کرےگی۔ عمران خان پر عدم اعتماد کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ عمران خان پیسے لینے اور دینے والے ایم این ایز کو اپنی جماعت سے نکال دیں۔

بلاول بھٹو نے پہلے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے پنجاب کو بچائیں گے۔ ہر فورم پر حکومت کا مقابلہ کریں گے، اب آپ کو نہیں چھوڑیں گے۔ ہم اب آپ کو این آراو نہیں دیں گے۔ ہم نے دنیا کو سینیٹ الیکشن میں بتا دیا آپ مسترد ہوچکے ہیں۔ سینیٹ الیکشن کے بعد اخلاقی طور پراپنا استعفیٰ جمع کرا دیتے۔ اپوزیشن مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ڈی ایم مشاورت سے فیصلے کرے گی۔ ہم فیصلہ کریں گے کب اور کہاں عدم اعتماد کرنا ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حمزہ شہباز کو سینیٹ میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جیت کی مبارک باد دی۔دونوں رہنمائوں نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مشترکہ جدوجہد کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔

FOLLOW US