Monday May 13, 2024

لگتا ہے کہ حفیظ شیخ کا بوریا بستر گول ہو گیا ہے 24 گھنٹوں کے بعد جو دھماکہ ہوگا آپ 28مئی بھی بھول جائیں گے

اسلام آباد : اختر مینگل نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیشہ سرپرائز دیا ہے جو پوزیشن نظر آ رہی ہے لگتا ہے حفیظ شیخ کا بوریا بستر گول ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے بعد جو دھماکہ ہوگا آپ 28 مئی بھی بھول جائیں گے۔ کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ سیاست میں بہت کچھ حاصل کیا اور بہت کچھ کھویا، ہمیں سیاست سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی۔ اختر مینگل نے کہا کہ اپوزیشن اقتدار کی بھوکی نہیں، ہم نظریاتی اور سیاسی لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں،

اس ملک کی مہنگائی کفن پہنانے پر مجبور کرتی ہے، حمزہ شہباز کی رہائی خوش آئند ہے۔ خیال رہے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف اپنی 157 نشستیں ہیں، اتحادیوں میں ایم کیو ایم کی 7، مسلم لیگ ق کی اور بی اے پی کی 5، 5 جی ڈی اے کی 3، شیخ رشید کی آل پاکستان مسلم لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کی 1، 1 نشست جبکہ 1 آزاد امیدوا اسلم بھوتانی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس طرح پاکستان تحریک انصاف کو قومی اسمبلی میں 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ جبکہ پی ڈی ایم میں مسلم لیگ ن کی 83، پیپلزپارٹی کی 55، متحدہ مجلس عمل پاکستان کی 15، اے این پی اور جماعت اسلامی کی 1،1 نشست جبکہ 3 آزاد امیدواروں کی حمایت بھی حاصل ہے۔ متحدہ اپوزیشن کے مجموعی اراکین کی تعداد 161 بن جاتی ہے۔ اس طرح وفاق کی جنرل نشست پر اپوزیشن کو جیتنے کے لیے حکومتی اتحاد میں سے 10 ووٹ توڑنا ہوں گے۔ اس وقت قومی اسمبلی کا ایوان 341 اراکین پر مشتمل ہے، اگر تمام ووٹ کاسٹ ہوتے ہیں تو جیتنے والے امیدوار کو 171 ووٹ درکارہوں گے۔ اگر تمام ووٹ کاسٹ نہیں ہو پاتے تو کاسٹ ووٹوں میں سے 51 فیصد ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار فاتح قرار پائے گا۔

FOLLOW US