Sunday May 12, 2024

مبارکباد دینا چاہتا ہوں، پی ڈی ایم جیت چکی ہے، پی ڈی ایم ممبران پارلیمان اور ووٹ کو عزت دلانے میں کامیاب ہوئی، بلاول بھٹو کا دعویٰ

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مبارکباد دینا چاہتاہوں، پی ڈی ایم جیت چکی ہے، پی ڈی ایم ممبران پارلیمانی، ووٹ کو عزت دلانے میں کامیاب ہوئی، سلیکٹڈ پریشان ہے کہ ان کی حکومت جارہی ہے،ویڈیو پر کہنا چاہتاہوں کہ پیسے کا غلط تاثر دیا جارہا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو مبارکباددینا چاہتاہوں پی ڈی ایم جیت چکا ہے، پی ڈی ایم نے اپنی جدوجہد میں آج ہی کامیاب ہے، کل جو بھی ہوگاوہ بونس ہوگا، ہمارا مقصدجمہوریت، ووٹ، ممبران پارلیمان کو عزت دلوانا تھا، حکومت تین سال سے کوئی مسئلہ حل نہیں کررہے تھے، وہ اپوزیشن تو کیا۔

عوام ، مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور اپوزیشن تو کیا اپنے ہی ارکان کے مسائل حل نہیں کررہے تھے۔ پہلی بار سلیکٹڈ کٹھ پتلی حکومت پریشان ہے، کہ ان کی حکومت جارہی ہے، یہی پریشانی دلانا اپوزیشن کا کام ہے۔اپنے ممبران کو قابو کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اپنے ممبران تو کیا اتحادیوں کو کیسے قابو کریں گے؟ انتخابی مہم بھی ختم ہوگئی ہے، ہم کھانا کھائیں گے، صبح اٹھ کر جلدی ووٹ ڈالیں گے۔ میں صاف اور زور دے کر کہتا ہوں کہ میں ویڈیو پر کہنا چاہتاہوں کہ پیپلزپارٹی جمہوریت اور سیاسی زور پر لڑ رہی ہے، پیسا استعمال کرنے کا غلط تاثر دیا جارہا ہے، اپوزیشن کی کردار کشی کی جارہی ہے، جبکہ پیسا حکومت استعمال کررہی ہے۔پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی ویڈیو موجود ہے، ریکارڈ پر ویڈیو ہیں کہ عمران خان نے میٹنگ میں کہا کہ 50، 50 کروڑ دیا جائے گا، لیکن ہماری کوشش ہے کہ ہم ہر ممبر پر زور دے رہے ہیں ضمیر کے مطابق ووٹ دیں، ہم اس محنت پرکامیاب ہورہے ہیں جبکہ عمران خان کرپٹ کوشش ناکام ہورہا ہے، جب سپریم کورٹ میں الزام اٹھا کہ عمران خان ممبران اسمبلی کو خریدنے کیلئے پیسا استعمال کررہا ہے تو کیا ہوا؟ عمران خان کی بجائے اس جج کو سزا دی گئی کہ آپ کی ہمت کیسے ہوئی آپ ہمارے کٹھ پتلی سے سوال پوچھیں۔

اس موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت کو اپنے ارکان پر شک ہے تو کنٹرول کریں، خوف اتنا کہ بونے قسم کے الزامات لگائے جارہے ہیں، پی ڈی ایم تو اپنے ارکان پر کوئی شک نہیں کررہی، ووٹ مانگنا ہمارا کام ہے، ووٹ کیلئے عمران خان کو بھی خط لکھا ۔

FOLLOW US