Thursday May 2, 2024

یوسف رضاگیلانی پر بجلیاں گرادینے والی خبر۔۔ ن لیگی ارکان نے ووٹ دینے سے انکار کر دیا،کیا کہا؟ جانیے تفصیل

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی نے سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ یہ الیکشن حکومت سے زیادہ اپوزیشن کے لیے پریشان کن ہے۔رزلٹ اگلے 48 گھنٹوں میں آپ کے سامنے آ جائے گا اور ساری چیزیں کھل جائیں گی۔میری آج جنوبی پنجاب کے ایک ایم این اے سے بات ہوئی اور اس کا تعلق ن لیگ سے ہے۔میں نے اس سے پوچھا کہ کیا آپ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دے رہے ہیں

تو اس نے کہا کہ میں اسے ووٹ کیوں دوں۔جب یہ وزیراعظم تھے تو انہوں نے اپنے علاقے کے علاوہ کسی کو نوازا نہیں۔میں خاموش ضرور ہوں مگر اسے ووٹ نہیں دوں گا۔رانا عظیم نے مزید کہا کہ حفیظ شیخ الیکشن جیت جائیں گے۔اس وقت پورے سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد کی نشست ہی اہم ہے۔میں چینلج کرتا ہوں کہ اپوزیشن 160 ووٹ بھی حاصل نہیں کر سکے گی۔واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے قومی اسمبلی سمیت ملک کی تمام صوبائی اسمبلیوں میں 3 مارچ کو پولنگ ہوگی۔ انتخابات کے بعد سینیٹ میں حکمراں جماعت تحریک انصاف کو 28 سے 30، پیپلز پارٹی کو 19 جبکہ مسلم لیگ ن کو کل 17 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔2 صوبوں پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے علاوہ وفاق میں بھی حکومت میں ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ سب سے اہم مقابلہ اسلام آباد سے حکومت کے حفیظ شیخ اور پی ڈی ایم کے یوسف رضا گیلانی کے درمیان ہوگا۔ دونوں امیدواروں کو اراکین قومی اسمبلی ووٹ دیں گے۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ حفیظ شیخ باآسانی فتح حاصل کر لیں گے، جبکہ اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ 3 مارچ کو حکومت کو سرپرائز دیں گے۔ اس حوالے سے رہنما تحریک انصاف شہباز گل کا دعویٰ ہے کہ اپوزیشن کے 17 اراکین قومی اسمبلی نے مجھ سے رابطہ کیا ہے، سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کیساتھ کوئی مقابلہ نہیں بنتا، حفیظ شیخ باآسانی فتح حاصل کریں گے۔

FOLLOW US