Friday May 3, 2024

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری آنے لگی جمال خاشقجی کے معاملے پر پاکستان نے سعودی عرب کی حمایت کر دی

اسلام آباد : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا کہ جمال خاشقجی کے معاملے پر پاکستان نے سعودی عرب کی حمایت کر دی ہے، اس کا مطلب ہے کہ سعودی عرب نے لابنگ کی ہے۔ پاکستان میں میرا گُمان یہ ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے خود وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کیا ہے ، یا انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کیا ہے یا پھر انہوں نے جنرل صاحب سے رابطہ کیا ہے البتہ کچھ بھی وزیراعظم عمران خان کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔ ہارون الرشید نے کہا کہ کچھ عرصہ میں گوادر میں کچھ ہی عرصہ میں آئل ریفائنری لگے گی جو پاکستان کے لیے کافی خوش آئند ہے ۔ سعودی پالیسی میں تبدیلی آ رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں ہونا تھا ، سارے ٹی وی چینلز نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں بیس روپے کا اضافہ ہو رہا ہے وہ ہو ہی نہیں سکتا تھا ، سینیٹ الیکشن آ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ فی الحال نہیں ہو گا ، اگر ہو گا بھی تو اتنا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ندیم بابر کو اللہ عقل دیتا تو فیول کے معاملے پر تیس سے پینتیس ڈالر یا چالیس ڈالر کا لانگ ٹرم معاہدہ ہو سکتا تھا ، جب سے یہ وائرس شروع ہوا ہے پٹرول کا کوئی خریدار نہیں تھا اُس وقت فائدہ اُٹھایا جا سکتا تھا ، یہ کامن سینس کی بات تھی اس کے لیے کوئی زیادہ ماہر ہونے کی ضرورت نہیں تھی۔

FOLLOW US