Wednesday November 27, 2024

خاتون اول بشریٰ عمران کا مزار حضرت داتا گنج بخشؒ کے قریب پناہ گاہ کا دورہ،پناہ گاہ میں سہولتوں کا جائزہ لیا۔

لاہور:خاتون اول بشریٰ عمران کا مزار حضرت داتا گنج بخشؒ کے قریب پناہ گاہ کا دورہ، خاتون اول بشریٰ عمران نے پناہ گاہ میں سہولتوں کا جائزہ لیا۔ خاتون اول بشریٰ عمران نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے کھانے کے معیار اور رہائشی سہولتوں کے بارے دریافت کیا۔ خاتون اول بشریٰ عمران نے کھانا کھا کر کھانے کا معیار بھی چیک کیا، پناہ گاہ میں مقیم افراد کی کھانے کے معیار کی تعریف۔ خاتون اول بشریٰ عمران نے پناہ گاہ میں مقیم افراد سے ان کے مسائل بھی پوچھے، مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

لوگوں نے مسائل کے حل کیلئے ذاتی دلچسپی لینے پر خاتون اول بشریٰ عمران کا شکریہ ادا کیا۔ خاتون اول بشریٰ عمران نے پناہ گاہ میں قیام و طعام کیلئے انتظامات اور سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، جبکہ اعلان کیا کہ پناہ گاہوں کی عمارتوں کی ضروری مرمت کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر مہیا کریں گے۔ خاتون اول بشریٰ عمران نے کہا کہ پناہ گاہوں کی عمارتوں کی دیکھ بھال کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں، ہماری حکومت نے کھلے آسمان تلے سونے والے افراد کو چھت دی ہے، یہ ان لوگوں پر کوئی احسان نہیں بلکہ ان کا حق ہے، اللہ تعالیٰ نے بھی صلہ رحمی کا حکم دیا ہے۔ خاتون اول بشریٰ عمران نے مزید کہا کہ پناہ گاہو ں میں مقیم لوگوں کا خصوصی خیال رکھنا ذمہ داری بھی ہے، فرض بھی اور نیکی بھی۔ انسانیت کی خدمت سے خالق بھی راضی ہوتا ہے اور مخلوق بھی، پناہ گاہ میں گھر جیسا ماحول ہے۔ اس موقع پر پناہ گاہ میں مقیم افراد کی جانب سے خاتون اول بشریٰ عمران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا کہ پناہ گاہیں بنانا آپ کی حکومت کا مثالی اقدام ہے۔ پہلے فٹ پاتھ پر رات گزارنی پڑتی تھی، اب یہاں سکون سے سوتے ہیں اور کھانا بھی ملتا ہے۔

FOLLOW US