دوحا : قطر ائیرویزنے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق قطر ائیرویز نے کل سے سیالکوٹ کے لیے پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے، سیالکوٹ کے لیے ہفتہ وار 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آنے کی وجہ سے قطر ائیر ویز نےسیالکوٹ کیلئے پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کل 2 مارچ سے سیالکوٹ کی پروازیں دوبارہ بحال کر دی جائیں گی۔ قطر ائر لائن کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کیے جانے والے ٹویٹ کے مطابق سیالکوٹ کے لیے ہفتہ وا ر 3 پروازیں چلائی جائیں گی
اور پوازوں کے لیے بوئنگ 737 طیارے استعمال کیے جائیں گے خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے شدت اختیار کر جانے کی وجہ سے قطر ائر لائن نے پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیے اپنی سروس بند کر دی تھی، تاہم حکومت پاکستان کے مثبت اقدامات کے اثرات کے نتیجے میں ملک میں کورونا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، جس وجہ سے قطر ائر لائن نے اپنی سروس دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے جنوری میں پاکستان ائر لائنز نے سیالکوٹ کے شہریوں کے لیے رعایتی نرخ متعارف کرائے تھے، جس کے مطابق کراچی سیالکوٹ کے مابین یکطرفہ کرایہ 8ہزار 200 سے شروع ہوگا جبکہ رعایتی کرایوں کے ساتھ مسافر35 کلو سامان بھی لے جا سکیں گے۔اس سے قبل قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بزنس مینز اور ان کی فیملیز کے لیے خصوصی رعایتی پیکج کا اعلان? کیا تھا، جس کے تحت بزنس مینز کو 10 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی جب کہ وقت کے ساتھ بزنس?مینوں کی فیلمیز کو بھی رعایتی پیکج میں شامل کیا جائے گا۔