Friday April 26, 2024

اہم وفاقی وزراء کو عہدے سے ہٹانے جانے کا امکان عمران خان کو احساس ہو گیا کہ پارٹی حلقوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے

اسلام آباد: سینیٹ کے انتخابات کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان کئی وزراء کی کارگردگی سے خوش نہیں ہے۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈیلیور نہ کرنے والے وزراء کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیلیور اور کارکردگی ہی وہ چیزیں ہیں جس میں وزیراعظم دلچسپی لیتے ہیں کیونکہ وہ کسی وجہ سے منصوبوں کی تکمیل میں غیر معمولی تاخیر کے بعد بہانے سننے کو اچھا نہیں سمجھتے۔ اہم وفاقی وزیر کے مطابق وزیراعظم کو یہ احساس ہو گیا کہ پارٹی حلقوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے۔

وزیراعظم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ وزراء کو کسی عذر پیش کیے بغیر کارکردگی دکھانا ہو گی ۔وزیر نے انکشاف کیا کہ کابینہ میں وہی لوگ رہیں گے جو کارگردگی دکھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ متعدد معاشی اشارے درست سمت میں گامزن ہیں ۔ یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ تین مارچ کو ہوگی۔ تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے امیدوارو ں کے ناموں کا اعلان کر چکی ہیں۔ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ امیدواروں کے نام فائنل کرلیے، پی ٹی آئی کی جانب سے 12 نشستوں پر11 امیدوار ہوں گے۔ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی جانب سے 12 نشستوں پر11امیدوار میدان میں اتریں گے، پی ٹی آئی کے 7جنرل نشستوں پر 6امیدوار الیکشن لڑیں گی، عمومی نشستوں پر محسن عزیز اور شبلی فراز پارٹی امیدوار ہوں گے۔

اس کے علاوہ ذیشان خانزادہ، فیصل سلیم، لیاقت ترکئی اور تاج محمد آفریدی بھی عمومی نشستوں کے امیدار کے طور پر سینیٹ الیکشن کے میدان میں اتریں گے۔ ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر ڈاکٹر ہمایوں کو پی ٹی آئی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی خواتین نشستوں پر ثانیہ نشتر اور فلک ناز چترالی امیدوار ہوں گی۔ جبکہ اقلیتی نشست پر گردیب سنگھ پی ٹی آئی کی جانب سے امیدوار بنائے گئے ہیں۔

FOLLOW US