Thursday January 16, 2025

وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے احسان خان نیازی کے ریسٹورنٹ میں جھگڑا، کئی افراد زخمی۔۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے احسان خان نیازی کے ریسٹورنٹ میں پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں کئی افراد کے زخمی ہونےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا کہ ریسٹورنٹ میں ایک پارٹی تھی جس کے دوران حسان نیازی کے ریسٹورنٹ کے عملے اور گاہک نوجوانوں میں پیسوں پر جھگڑا اور ہاتھا پائی ہو گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس بھی اطلاع ملنے پر پہنچ گئی اور دونوں فریقین کو تھانے لے گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے صلح صفائی کے بعد معاملہ رفع دفع کروایا

FOLLOW US