Friday April 19, 2024

شیخ رشید کی خاموشی کی وجہ سامنے آگئی حمزہ شہباز کی ضمانت میں بھی شیخ رشید کا کردار نکل آیا۔۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی خاموشی کی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پنجاب سے بلامقابلہ سینیٹرز منتخب کروانے میں وفاقی وزیر داخلہ نے اہم کردار ادا کیا ، وہ وزیر اعظم عمران خان کو سمجھاتے رہے کہ ٹکراو کی سیاست سے نقصان ہورہا ہے ، ان خیالات کا اظہار سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب سے اپوزیشن اور حکومت کے سینیٹرز کے بلامقابلہ انتخاب میں شیخ رشید احمد کی رضامندی شامل تھی ، جب کہ حمزہ شہباز شریف کی ضمانت ہونے میں بھی وفاقی وزیر داخلہ کی رائے شامل ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ بیک ڈور روبطے مزید تیز ہوچکے ہیں اور حکومت کی حمایت کچھ حلقے جو آخری حد تک جارہے تھے اب انہوں نے خود کو روک لیا ہے ، جس کہ وجہ سے قوی امکان ہے کہ سیاسی درجہ حرارت مزید کم ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز پنجاب میں سینیٹ انتخابات میں تمام 11 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں، کامیاب امیدواروں میں 6 پاکستان تحریک انصاف اور 5 مسلم لیگ ن کے کامیاب امیدوار شامل ہیں ، تحریک انصاف کی جنرل نشستوں پر سیف اللہ نیازی، اعجاز احمد چودھری اور عون عباس کامیاب ہوئے، ے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر بیرسٹر علی ظفر اور خواتین کی نشست پر ڈاکٹر زرقا تیمور سینیٹر بن گئیں۔ مسلم لیگ ن کی 3 جنرل نشستوں پر عرفان صدیقی، افنان اللہ خان، پروفیسر ساجد میر اور ٹیکنو کریٹ کی نشست پر اعظم نذیر تارڑ کامیاب ہوئے، خواتین کی نشست پر سعدیہ عباسی بلامقابلہ منتخب ہوگئیں، بلامقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن 3 مارچ کو جاری کرے گا۔

FOLLOW US