لاہور: مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ نے عمران خان کو 15 سال میں ملک ٹھیک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ حفیظ شیخ چاہتے ہیں کہ عمران خان قانون میں ترمیم کریں، تا کہ پی ٹی آئی حکومت کو مزید 15 سال مل جائیں۔ ن لیگی رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ حفیظ شیخ نے عمران خان کو 15 سال میں ملک ٹھیک کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ حفیظ شیخ چاہتے ہیں کہ کسی طرح قانون میں ترمیم ہو جائے اور اس حکومت کو 15 سال مل جائیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ”ہم حفیظ شیخ جیسے شخص کو کسی صورت سینیٹ میں نہیں آنے دیں گے۔“ محمد زبیر نے نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں کہا کہ ”حفیظ شیخ آئی ایم ایف کے بندے ہیں، ہم انہیں سینیٹ کا حصہ نہیں بننے دیں گے۔ “ مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنر محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف نہیں جاو¿ں گا خودکشی کر لوں گا۔ اب آئی ایم ایف بھی گئے اور آئی ایم ایف کا بندہ بھی لا کر بھٹا دیا، حفیظ شیخ کے علاوہ حکومت کے پاس وزیر خزانہ کیلئے کوئی دوسرا بندہ ہی نہیں اسد عمر کو پہلے ہی وزیر خزانہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔“محمد زبیر نے نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 15 سالوں میں ملک ٹھیک کرنے کا مشورہ حفیظ شیخ نے دیا، وزیراعظم کو 15 سالوں کی لائن دی گئی ،حکومت قانون میں ترمیم کی خواہش مند ہے جس سے عمران خان کو 15 سال مل سکیں۔