Friday November 29, 2024

پی ٹی آئی کے ایسے اسکینڈل سامنے آئیں گے کہ ن لیگ بھی شرمائے گی، عارف حمید بھٹی

لاہور : سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ ‘پی ٹی آئی کے ایسے ایسے خوفناک سکینڈل آئیں گے کہ ن لیگ بھی شرمائے گی’۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ قطع نظر اس سے کہ کوئی رہنماا کسی بھی جماعت سے چاہے وہ پی ٹی آئی سے ہے یا ن لیگ سے ، ہمارے لیے سب قابل احترام ہیں ۔ تاہم پی ٹی آئی کے ایسے ایسے خوفناک سکینڈل سامنے آئیں گے کہ ن لیگ بھی شرمائے گی، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اے کے ایک ایم پی اے نے مجھے بتایا کہ پنجاب کی بیوروکریسی ہمارے ساتھ جو ظلم و زیادتی کررہی ہے وہ نواز شریف کے ساتھ بھی نہیں کیاگیا۔ انہوں نےمزید کہا کہ یہاں اگر کسی کیخلاف احتساب ہوتا تو آج ہم ریکوری کی خبریں کررہے ہوتے ۔

اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی ایک مہرے کے طور پر استعمال ہو رہے ہیں، ان کا نہ جیتنا کوئی عجوبہ نہیں ہوگا۔ پی ڈی ایم میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی اکثریتی جماعتیں ہیں لیکن پھر بھی مولانا فضل الرحمان اپوزیشن اتحاد کے سربراہ ہیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی والے مولانا کے پیچھے منہ بنا کر کھڑے ہوتے ہیں۔ سینئر صحافی کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو فتح دلوانے کیلئے بوریوں کے منہ کھول دیے گئے ہیں، لیکن حتمی فیصلہ تو 3 مارچ کو ہی ہوگا۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے سابق وزیراعظم کو خدشہ ہے کہ انہیں سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کے کچھ لوگ ووٹ نہیں دیں گے، یوسف رضا گیلانی نے اپنے کزن سے اس بات کا اظہار کیا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن کا انعقاد 3 مارچ کو ہوگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے باقاعدہ شیڈول جاری کیا جا چکا۔ سینیٹ الیکشن میں 3 بڑی سیاسی جماعتوں، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ صوبوں میں تینوں جماعتوں کی پوزیشن دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ تحریک انصاف 3 مارچ کے الیکشن کے نتیجے میں ایوان کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی، جبکہ پیپلز پارٹی دوسری اور ن لیگ تیسری بڑی جماعت ہوگی۔

FOLLOW US