Friday April 19, 2024

حکومت کے 25 ایم این ایز یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں گے سینیٹ الیکشن میں پی پی رہنما کی جیت کا دعویٰ

اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستیں جیتنے اور اپنے رہنماؤں کو ہارس ٹریڈنگ سے بچانے کے لیے سیاسی جماعتوں کے تمام بڑے کوششیں کر رہے ہیں۔ اسی حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے اپنے لوگ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں گے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے 25 ایم پی ایز ایسے ہیں جو یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں گے۔ جہانگیر ترین بھی متحرک ہوئے ہیں تو وہ کچھ نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ الیکشن ہوں گے یا نہیں،

اس بارے میں ابھی نہیں معلوم، مجھے لگ رہا ہے سینیٹ الیکشن کے بعد سپریم کورٹ کا فیصلہ آ جائے گا۔اس سے قبل پی پی رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا کہ یوسف رضا گیلانی کو آصف علی زرداری نے جیت کی ضمانت دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے پہلے ‏فیصلہ کیا تھا سینیٹ الیکشن نہیں لڑیں گے کیونکہ وہ سمجھتےتھے کہ اگر وہ ہارگئےتو ان کی سیاست کونقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں سابق وزیراعظم ‏یوسف رضا گیلانی کوآصف زرداری نے ضمانت دی کہ آپ جیتیں گے اور آپ کو زیادہ ووٹ ملیں گے، یوسف گیلانی ‏نے کچھ سوچ کرہی سینیٹ میں حصہ لینےکا بڑافیصلہ کیا ہوگا انہیں جیت نظرآئی ہوگی اسی لیےکاغذات جمع ‏کروائے۔ موجودہ حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دھکا اسٹارٹ ہےدھکا لگانے والے پیچھے ہٹ گئےہیں، دھکا اسٹارٹ بس رک ‏گئی، دھکا لگانے والے کہتے ہیں اب بس خود چلاؤ۔ خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے بھی انکشاف کیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو پی ڈی ایم نہیں بلکہ کوئی اور انٹر کروا رہا ہے۔

FOLLOW US