Friday January 24, 2025

میٹرک فیل لڑکی کی قیادت قبول نہیں ۔۔۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات نے مریم نواز کو میٹرک فیل قرار دے دیا

اسلام آباد : سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار سکندر حیات نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو میٹرک فیل قرار دے دیا۔سردار سکندر حیات نے حلقہ احباب میں بیٹھے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اب وہ ایک لڑکی کے غلام بن جائیں اور لڑکی بھی وہ جو میٹرک فیل ہے۔سکندر حیات نے کہا مریم نواز عمران خان کو کہتی ہیں کہ وہ ایک یونین کونسل نہیں چلا سکتے۔ انہیں ایسی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے۔سکندر حیات نے مزید کہا کہ یہ لوٹ مار کرتے رہے ہیں اور تو اور میرسڈیز کار چھین کر لے گئے تھے۔اگر ان میں اخلافی جرات ہے تو اس بات سے انکار کریں کہ وہ کار میری نہیں تھی۔انہوں نے کہا جب مسلم لیگ ن کی قیادت پر برا وقت آیا تو تب انہوں نے یہ کار مجھے واپس بھیجی مگر میں نے کہا کہ اب یہ آپ ہی رکھیں۔

۔
واضح رہے کہ ے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سکندر حیات نے حال ہی میں مسلم لیگ ن سے علحیدگی اختیار کر کے مسلم کانفرنس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ سکندر حیات نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے میری زیرو میٹر گاڑی مرسڈیز چھین لی تھی۔انہوں نے انٹرویو کے دوران کہا کہ نواز شریف انتہائی کنجوس انسان ہیں۔وہ تو اپنی جیب سے پکوڑا تک نہیں خرید سکتے،ان سے اگر کوئی اسلام آباد سے ملنے جا رہا ہوتا تو اسے کہتے تھے کہ میرے لیے فلاں جگہ سے پکوڑے لیتے آنا۔ انہوں نے کہا کہ ان کو بطور وزیراعظم استحقاق حاصل تھا کہ وہ ڈیوٹی فری چیز خرید سکتے تھے۔اس طرح انہوں نے 1990 میں مرسیڈیز کار خریدی جوکہ اس وقت مارکیٹ میں 85 لاکھ کی تھی مگر انہوں نے یہ کار 16 لاکھ روپے میں خریدی تھی۔اس کار پر جب نواز شریف کی نظر پڑی تو وہ مجھے بار بار کہنے لگے کہ یہ کار مجھے دے دو ،وہ بار بار اصرار کرتے رہے مگر میں مسلسل اس بات کو ٹالتا رہا۔

FOLLOW US