Sunday May 19, 2024

دُبئی میں مستقل سکونت کا اقامہ ۔۔۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر’ یو اے ای‘ کے اقامہ ہولڈر نکلے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی تابش گوہر یو اے ای کے اقامہ ہولڈر نکلے۔تفصیلات کے مطابق سرکاری دستاویزا میں انکشاف ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوص پاور ڈویژن گوہر 1999 سے دبئی میں مستقل سکونت کا اقامہ رکھتے ہیں۔وزیراعظم نے تابش گوہر کو یکم اکتوبر 2020 کو اعزازی طور پر اپنا معاون خصوصی پاور ڈویژن مقرر کیا تاہم انہوں نے یو اے ای کا اقامہ رکھنے کے حوالے سے عوامی سطح پر آگاہ نہیں کیا۔

البتہ انہوں نے اس سال 12فروری کو کابینہ ڈویژن کو اپنی غیر ملکی سکونت کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا۔بتایا گیا ہے تابش گوہر عمران خان کی کابینہ کے پہلے رکن ہیں جو متحدہ عرب امراتے کی ریاست دبئی کی مستقل سکونت کا پرمٹ رکھتے ہیں۔ وفاقی کابینہ میں مجموعی طور پر امریکا، کینیڈا اور یو اے ای کی مستقل رہائش اور برطانوی شہریت کے حامل ارکان کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی امور اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری برطانوی شہریت کے حامل ہیں اور حال ہی میں مستفعی ہونے والے دو معاونینن خصوصی ندیم افضل چن کینیڈا جب کہ شہزادہ قاسم امریکا مستقل رہائش کا پرمٹ رکھتے ہیں۔علاوہ ازیں معاون خصوصی شہباز گل ، معید یوسف ، رؤف حسن اور معاون خصوصی پٹرولیم ڈویژن ندیم بابر بھی امریکی گرین کارڈ ہولڈر ہیں۔ وزیراعظم کی عمران خان اقامہ رکھنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی کابینہ کے ارکان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔خیال رہے کہ ان دونوں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا پر بھی دہری شہریت کا کیس چل رہا ہےاور ان کے نااہل ہونے کا بھی خطرہ ہے۔فیصل واوڈا کو اسی صورتحال کے پیش نظر سینیٹ ٹکٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

FOLLOW US