Sunday January 19, 2025

سینٹ الیکشن۔۔۔۔ن لیگ کے سینئررہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے گئے

اسلام آباد ؛ سینیٹ الیکشن کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رانا مدثر کی جانب سے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی چینلج کیے گئے تھے ، جن میں اعتراض دائر کیا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء کی طرف سے پنجاب ہاوس کے واجبات ادا نہیں کیے گئے ، اعتراضات کے جواب میں پرویز رشید عدم ادائیگی کے خلاف کسی بھی قسم کے ثبوت پیش نہیں کرسکے ، جس کی بناء پر ان کے کاغذات مسترد کردیے گئے۔

یہاں واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماپرویز رشید کے کاغذات پر اعتراضات دائر کیے گئے تھے ، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اعتراضات ریٹرننگ افسر کو جمع کرا دیئے ہیں، تحریک انصاف کی رکن زینب عمر نے اپنے وکیل رانا مدثر کے توسط سے اعتراضات دائر کیے۔
تحریک انصاف کی جانب سے اعتراض کیا گیا کہ کاغذات جنرل نشست کیلئے جمع کرائے جبکہ بیان حلفی پر ٹیکنوکریٹ کی نشست کا ذکر ہے،پرویز رشید نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی، الیکشن لڑنے کے اہل نہیں، انہوں نے ضروری دستاویزات بھی جمع نہیں کرائے، ، لیگی رہنما پارلیمنٹ لاجز کی رقم کی ادائیگی کے بھی نادہندہ ہیں۔

اعتراض میں مزید کہا گیا کہ پرویز رشید اپنی تقریروں میں اداروں کیخلاف بات کرتے رہے ہیں، یہ آرٹیکل 63 جی کے تحت موزوں امیدوار نہیں، پرویز رشید اداروں کے راز لیک کرنے پر قصور وار ٹھہرائے گئے، جسٹس ر عامر رضا کی انکوائری رپورٹ کو آج تک چیلنج نہیں کیا گیا، پرویز رشید نے ٹیکس اور آمدن گوشواروں میں بھی غلط بیان کی ان کے کاغذات مسترد کیے جائیں ، ان اعتراضات کے بعد سینیٹ الیکشن کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

FOLLOW US