Sunday January 19, 2025

سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صاحبزادی انتقال کر گئیں

راچی : سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صاحبزادی انتقال کر گئی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی اور رکن قومی اسمبلی سیدہ نفیسہ شاہ کی بڑی بہن سیدہ نجمہ شاہ انتقال کرگئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سید قائم علی شاہ کی بڑی بیٹی سیدہ نجمہ شاہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ خیرپور میں کل ادا کی جائیگی۔ بیٹی کے انتقال پر سیاسی جماعتوں کے قائدین و رہنماؤں کی جانب سے قائم علی شاہ سے اظہار تعزیت کیا گیا ۔ اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی ان سے تعزیت کے لیے پہنچے اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعائے خیر کی ۔

FOLLOW US