Sunday May 19, 2024

پاکستان کے اہم ترین علاقے میں کرفیولگادیاگیا، فوج کے جوان علاقے میں داخل سرچ آپریشن جاری

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقے وانا میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جب کہ علاقے میں فورسز کا سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں کرفیو کا نفاذ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ہونے والے حم لے کے بعد کیا گیا۔ حم لے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مختلف علاقوں میں سرچنگ کا عمل جاری ہے۔ کرفیو کے دوران بازار، دکانیں اور مارکٹیں بند رکھی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بازاروں کا رخ نہ کریں۔کرفیو کے دوران شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے، جس سے شہر کے باہر جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ کرفیو کب تک نافذ رہے گا۔

FOLLOW US