Friday May 17, 2024

سینیٹ الیکشن آپ جیتیں گے اورآپ کو زیادہ ووٹ ملیں گے آصف زرداری نے یوسف رضا گیلانی کو جیت کی ضمانت دیدی

اسلام آباد : سینیٹ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستیں جیتنے اور اپنے رہنماؤں کو ہارس ٹریڈنگ سے بچانے کے لیے سیاسی جماعتوں کے تمام بڑے کوششیں کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جس کے بعد سے سیاسی جماعتوں کی سینیٹ انتخابات کو لے کر تیاریاں اس وقت عروج پر ہیں۔ اسی حوالے سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا کہ یوسف رضا گیلانی کو آصف علی زرداری نے جیت کی ضمانت دے رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے پہلے ‏فیصلہ کیا تھا سینیٹ الیکشن نہیں لڑیں گے کیونکہ وہ سمجھتےتھے کہ اگر وہ ہارگئےتو ان کی سیاست کونقصان ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں سابق وزیراعظم ‏یوسف رضا گیلانی کوآصف زرداری نے ضمانت دی کہ آپ جیتیں گے اور آپ کو زیادہ ووٹ ملیں گے، یوسف گیلانی ‏نے کچھ سوچ کرہی سینیٹ میں حصہ لینےکا بڑافیصلہ کیا ہوگا انہیں جیت نظرآئی ہوگی اسی لیےکاغذات جمع ‏کروائے۔ موجودہ حکومت سے متعلق بات کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت دھکا اسٹارٹ ہےدھکا لگانے والے پیچھے ہٹ گئےہیں، دھکا اسٹارٹ بس رک ‏گئی، دھکا لگانے والےکہتے ہیں اب بس خود چلاؤ۔ خیال رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے بھی انکشاف کیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کو پی ڈی ایم نہیں بلکہ کوئی اور انٹر کروا رہا ہے۔

عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ گیلانی صاحب کو لا کر ان کو پیغام دیا جا رہا ہے جو کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا ۔ وہ نواز شریف جو یوسف رضا گیلانی کو نااہل کروانے کے لیے کالا کوٹ پہن کر عدالت گئے تھے آج وہ کیوں یوسف رضا گیلانی کی حمایت کررہے ہیں؟ اس کے پیچھے کوئی اور ہے۔ زرداری جانتے ہیں کہ یوسف رضا گیلانی کے مخالف عبدالحفیظ شیخ یوسف رضا گیلانی کے دور میں وزیر خزانہ تھے ۔ اب وہ دونوں آمنے سامنے ہیں، 10 ووٹیں ادھر ادھر کرنا زرداری کے لیے مشکل کام نہیں ہے، تاہم یہ عمران خان کو پیغام دیا جا رہا ہے کہ حکومت بس انہی 10 ووٹوں پر کھڑی ہے، اور تحریک عدم اعتماد کے لیے بھی یہی 10 ووٹ درکار ہیں ۔

FOLLOW US