Sunday January 19, 2025

پہاڑوں کا چھپا ٹیلنٹ باہر آنے لگا، بٹ گرام کی لڑکی نے عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا

بٹگرام ( مانیٹرنگ ڈیسک) بٹگرام کے گاوں اغزبانڈہ سے تعلق رکھنے والی نیلوفر شیرازی نے 27منٹ میں 1000اینٹیں توڑ کر ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا ۔ تفصیلات کے مطابق سپورٹس اسٹڈیم اسلام آباد کے ایک کھونے میں موجود 1000اینٹوں کو ہاتھ سے توڑ کر نیلوفر شیرازی نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا ۔ اینٹیں توڑنے کی ویڈیو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو بھیج چکے ہیں جو جلد اس کا نام گینیز بک میں شامل کردینگے ۔انہوں نے پچھلے سال 150اینٹیں توڑی تھی جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا تھا وہ ایک ہزار اینٹیں توڑ کر ورلڈ ریکارڈ بنائیگی ۔

وہ اس سے قبل 50000 کا پرائز بھی جیت چکی ہے ۔نیلوفر کا تعلق ضلع بٹگرام کے گاوں اغزبانڈہ سے ہیں جو کہ عرصہ دراز سے اسلام آباد میں رہائش پذیر ہیں ۔ انہوں نے پشاور یونیورسٹی سے کیمیسٹری میںماسٹرکیا ہے اور آج کل آن لائن پڑھا رہی ہے ۔ نیلوفر شیرازی نے نومبر 2018 میں پراپر ٹرایننگ شروع کی اور روزانہ دو گھنٹوں تک پریکٹس کرتی رہتی تھی ۔ ایونٹ کے آرگنائزر امتیاز احمد کا کہنا ہے کہ نیلوفر شیرازی کے ساتھ پراجیکٹ کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں کیونکہ اس نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا ۔ ابھی تک کسی نے ایک لائن میں ہاتھ سے 1000 اینٹیں نہیں توڑیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کی ویڈیو گینیز بک آف ورؒد ریکارڈ کو بھیجیں گے اور ان کا نام اینٹیں توڑنے والے کیٹیگری میں شامل کرینگے ۔ اس موقع پر نیلوفر نے کہا یہ سب کچھ میرے والدین ، میرے کوچ مسٹر چن اور میرے دوستوں کے سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بچپن میں بہت شرمیلی تھی اور ہر وقت روتی تھی جب کوئی مجھے تنگ کرتا تھا ، جب کوئی مجھے کلاس یا پلے گراونڈ میں کچھ کہتا تو میں رونے لگتی اور اپنی آنکھوں کوملتی تھی ۔

اسی وجہ سے میری آنکھیں بھی کچھ حد تک خراب ہوگئی ہے ۔پاکستانی خواتین کے متعلق نیلوفر کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین میں بہت زیادہ صلاحیتیں موجود ہیں مگر انہیں پالش کرنے کی ضرورت ہے اور ان خواتین کی حوصلہ افزائی کرکے انہیں سہارا دینے کی ضرورت ہے ۔ نیلوفر کے مطابق وہ اتوار کے دن کچن میں گزارتی ہے اور گھر کے کام کاج میں مصروف عمل رہتی ہے ۔ نیلوفر کے دو بھائی اور دو بہن ہیں جو اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے اور اپنے اپنے شعبہ جات میںکامیابی سے کام کررہے ہیں جبکہ ان کا والد محترم سینئر گورنمنٹ آفیسر ہیں

FOLLOW US