Sunday January 19, 2025

اب کسی بھی سرکاری ملازم کو ریٹائرڈ نہیںکرنا حکومت نے ریٹائرمنٹ کےلئے کتنی سروس لازمی کر دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزارت خزانہ نے 25سال کی سروس پوری کیے بغیر ریٹائرمنٹ لینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ سرکلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔دنیا نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے وزارتوں اور ڈویژنز کو آگاہ کیا ہے کہ ان رولز کے پیرا5کے تحت کوئی بھی سرکاری ملازم25سال سروس مکمل کرنے کے بعد ہی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لے سکتا ہے۔وزارت کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ بہت سی وزارتوں میں ان قواعد کے خلاف ریٹائرمنٹ کیلئے درخواستیں دی گئیں

جنہیں قبول کر لیا گیا اور بعد میں ان ملازمین کو پنشن کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وزارت نے سرکاری ملازمین اور وزارتوں کے پرنسپل اکائوٹنگ افسران (وفاقی سیکر ٹر یز ) کو آگاہ کیا ہے کہ مستقبل میں25سال کی سروس مکمل کئے بغیر کوئی ملازم اگر رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی درخواست دے گا تو اسے قبول نہ کیا جائے

FOLLOW US