Monday May 13, 2024

جہانگیر ترین شوگر کمیشن رپورٹ کے بعد ہونے والا سلوک بھولے نہیں سینٹ الیکشن میں جہانگیر ترین بدلہ لیں گے۔۔بڑا دعویٰ کردیا گیا

اسلام آباد : سینیٹ الیکشن میں جہانگیر ترین شوگر کمیشن رپورٹ کا بدلہ لے سکتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر ریٹائرڈ فاروق حمید نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ماضی کے مقابلے میں پہلی بار سینیٹ الیکشن میں فوری قوت کے ساتھ میدان میں آرہی ہے اور وہ باقی جماعتوں کی نسبت بہتر پوزیشن میں بھی دکھائی دے رہی ہے ، خاص طور پر اسلام آباد ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ان کی پوزیشن خاصی بہتر ہے۔

تجزیہ کار کے مطابق اس ساری صورتحال میں سرپرائزز بھی سامنے آسکتے ہیں ، اس حوالے سے ایک خبر یہ بھی آرہی ہے کہ جنوبی پنجاب سے جہانگیر ترین کا ہم خیال گروپ ہے جس کے ذریعے ہوسکتا ہے وہ بھی اپنا بدلہ لیں کیوں کہ ان کے ساتھ شوگر کمیشن رپورٹ میں جو کچھ بھی ہوا ، وہ سب انہوں نے محسوس کیا ہے۔
دوسری طرف سینیٹ انتخابات کے لیے حکمران جماعت پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے امیدواروں کے نام فائنل کرلیے ، جن میں وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد شامل ہیں ، وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ نے ان کے ناموں کی منظوری دی۔ اس کی تصدیق وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی کی ، انہوں نے بتایا کہ تحرک انصاف نے سینٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے ہیں ، اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد تحریک انصاف کی امیدوار فائنل کی گئی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ سندھ سے فیصل واوڈا سینٹ کا الیکشن لڑیں گے اور ٹیکنو کریٹ نشست پر سیف اللہ ابڑو تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے جب کہ بلوچستان سے عبدالقادر کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ صوبہ پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ کے لیے امیدوار سیف اللہ نیازی ، ڈاکٹر زرقا اور بیرسٹر علی ظفر ہوں گے جب کہ صوبہ خیبر پختونخواہ سے شبلی فراز ، محسن عزیز، دوست محمد ، ثانیہ نشتر اور فرزانہ کا نام حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ، تاہم باقی نشستوں پر اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

FOLLOW US