Friday January 24, 2025

سینیٹ میں بےشک ایک سیٹ بھی نہ ملے، اب بات نہیں ہوگی، مریم نواز سیٹوں اور قانون سازی کی باتیں26 مارچ کولانگ مارچ میں جا کرہوں گی

سیالکوٹ: پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سینیٹ میں بے شک ایک سیٹ بھی نہ ملے،اب بات نہیں ہوگی،ساری باتیں 26مارچ کولانگ مارچ میں جاکرہوں گی،پیسے لینے دینے ویڈیو بنانے ریلیز کرنے والے خودہو، آج تمہارے ایم پی ایز کھسک رہے تو شوآف ہینڈ یاد آگیا۔انہوں نے ڈسکہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کو انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو چھوڑدو ، خواجہ آصف نے کہا مرجاؤں گا نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، خواجہ آصف نے جو بات اسمبلی کہی تھی وہ آج پورا پاکستان کہہ رہا ہے۔

یہ الیکشن نہیں ایک جنگ ہے، اپنی بہن نوشین کو فتح یاب کرنا ہے، یہ جنگ نوازشریف نے ووٹ چوروں کیخلاف شروع کررکھی ہے، نوازشریف نے 70سال کی عمر میں ، بیماری کے باوجود بے گناہ جیل کاٹی اپنی بیٹی کے دوباربے گناہ جیل کاٹنے کے باوجود سرنہیں جھکایا، نوازشریف نے4سال پہلے کہا تھا بچے تمہارے بس کا روگ نہیں ہے یہ، جاؤ بیٹا کرکٹ کھیلو، گوجرانوالہ کے جلسے میں نوازشریف نے کہا عمران خان تمہیں خوش ہونے کی ضرورت نہیں، ہماری جنگ تمہارے ساتھ نہیں تم تو ایک لے پالک بچے ہوہماری جنگ تمہارے بڑوں کے ساتھ ہے، ڈسکہ والو! مجھے خوشی ہورہی ہے اللہ کا شکر ادا کررہی ہوں، پنجاب تاریخ میں پہلی بات حق کیلئے کھڑا ہوگیا ہے۔ تابعدار بندے کا نام سلیکٹڈ ہے، سلیکٹ کرکے لائے تھے کہ عوام کی خدمت کرے گا، لیکن وہ عوام کی بجائے سلیکٹرز کی خدمت کرنے میں لگا ہوا ہے، جب عوام کہتے ہیں آٹا ، چینی ، بجلی گیس، ادویات مہنگی تو کہتا میرے پاس جادوکا بٹن نہیں، کہ سب ٹھیک ہوجائے۔کہتا عوام بھوکی مرے تو میں کیا کروں؟ یہ الیکشن نہیں جنگ ہے جس میں ایک طرف نوازشریف اور دوسری طرف آٹا چور ہیں، نوازشریف نے محنت کرکے بجلی کے کارخانے کھڑے اور 22، 22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کو ختم کیا، دوسری طرف بجلی چور ایل این جی مہنگی خریدی، سیالکوٹ ڈسکہ میں جب پی ٹی آئی کا بندہ ووٹ مانگنے آئے تو پوچھنا عوام کی بجلی، گیس، روٹی، دوائی چوری کرکے کس منہ سے ووٹ مانگنے آئے ہو؟ جب وزراء کہتے مہنگائی زیادہ ہوگئی عوام بھوکے مررہے ہیں کہتا اپنے خرچے کم کرو، 50لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان کرنے والے کٹے مرغیوں پر آگیا ہے۔

مجھے اس بات کابہت غصہ ہے کہ روزگار، روٹی چھین اور پنجاب سے شہبازشریف چھین لیا ہے، نوازشریف پنجاب کا ہی نہیں پورے پاکستان کا بیٹا ہے، پنجابیو!بتاؤ تمہارا روزگار ، روٹی چھن گئی؟ تم نااہلی اور تابعداری کی لپیٹ میں آئے ہو یا نہیں؟ پنجاب رورو کرنوازشریف اور وارث شاہ کو بھی یاد کرتا ہے۔جب موٹروے کے اوپر ایک خاتون کی اس کے بچوں کے سامنے بے عزت کیا گیا تو حکومت پیغام دیا کہ رات کو دس بجے کیوں اکیلی نکلی تھی؟پنجاب رو رہا ہے، پنجاب شہبازشریف کو یاد کررہا ہے، جب کسی معصوم کے ساتھ زیادتی ہوتی تھی تو شہبازشریف اگلے ہی لمحے اس گھر والوں کے ساتھ ہوتا تھا، آج جب ہزارہ برادری والوں کے گلے کاٹے گئے تو بے حس عمران خان نے کہا کہ لاشوں سے بلیک میل نہیں ہوں گا، جب نوازشریف کہتا ہے ووٹ کو عزت دو، یہ ووٹ کی پرچی کی عزت نہیں مانتا، وہ پنجاب، بلوچستان، سندھ کے پی آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی عزت مانگتا ہے۔ کراچی، خیبرپختونخواہ نوازشریف کو یاد کررہا ہے، نوازشریف نے ردالفساد اور ضرب عضب لڑی تھی ، لیکن آج پھر دہشتگردی سراٹھا رہی ہے، بلوچستان بھی نوازشریف کو یاد کررہا ہے، پاپا جونز پیزا کس کا ہے؟ نکے کے بڑے بھائی ہے، مریم نواز نے نکے کا ابا اور نکے کا بڑا بھائی کا پوچھا، نکا عمران خان اور بڑے بھائی کا نام عاصم سلیم باجوہ ہے، اربوں کی کرپشن پکڑی گئی تو فکس میچ کے تحت اپنے چھوٹے بھائی عمران خان کو کہتا میر ااستعفیٰ لے لو،بھئی عمران خان مجبور ہے ، جو ان کو لائے ان کی تابعداری نہیں کرے گا تو پھر کیا کرے گا؟70کروڑ میں ایک ایک سینیٹ سیٹ کا سودا ہورہا ہے،ویڈیو ریلیز کرنے والے بھی خود، ویڈیو بنانے ، پیسے دینے لینے والے بھی خود، آج بڑے معصوم بن رہے ہیں، کہتے اپوزیشن شوآف ہینڈ میں ہمارا ساتھ نہیں دے رہی، اپوزیشن جانتی ہے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کس نے ووٹ چوری کیے تھے۔

آج تمہارے ایم پی ایز کھسک رہے ہیں تو شوآف ہینڈ یاد آگیا، کہتا خفیہ ووٹنگ ہوئی تو اپوزیشن والے روئیں گے؟ واہ واہ اتنی ہمدردی اپوزیشن سے کب ہونا شروع ہوگئی؟ مسلم لیگ ن کی سینیٹ میں پانچ سیٹیں ہیں، مسلم لیگ کو سینیٹ میں ایک سیٹ بھی نہ ملے لیکن جھوٹے عمران خان کے ساتھ بیٹھ کرمسلم لیگ ن اور نوازشریف کوئی بات نہیں کرے گا ،اب سیٹوں، قانون سازی پر نہیں 26مارچ کوفیض آباد میں لانگ مارچ میں جاکر بات ہوگی ، لانگ مارچ عوام کا آخری چانس ہے، اگر چانس گنوادیا تو سستی گیس، بجلی، دوائی روٹی خواب بن جائے گی۔

FOLLOW US