Friday January 24, 2025

حکومت کی اہم اتحادی جماعت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دے دی

کوئٹہ : جمہوری وطن پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نوابزادہ گہرام بگٹی نے اپوزیشن بینجز پربیٹھنے،وفاقی اور صوبائی حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی دیدی اورکہاہے کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بی اے پی اور پی ٹی آئی نے اعتماد میں نہیں لیا،بلوچستان اور مرکز میں اتحادی کی حیثیت سے مشاورت کرنی چاہیے تھی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہاکہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی سینیٹ ٹکٹوں کے حوالے سے ہمیں تحفظات ہیں،تحفظات دور نہ ہوئے تو وفاق اور صوبائی حکومت حمایت

سے دستبرداری کاآپشن بھی موجود ہیں بی اے پی نے سینٹر سرفراز بگٹی کوٹکٹ دی تو وفاق اور صوبائی حکومت حمایت سے دستبردار ہوجائیں گے، رکن اسمبلی نوابزادہ گہرام بگٹی کااپوزیشن بینجز پربیٹھنے اورسینٹ میں ووٹ کااستعمال نہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان اور وفاق میں حکومت کے اتحادی مگر سینٹ کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی،پی ٹی آئی کی جانب سے بھی بلوچستان سے سینٹ ٹکٹ جاری کرنے پر شدید تحفظات برقرار ہے سرفرازبگٹی کو ڈیرہ بگٹی کی عوام نے مسترد کردیاہے لیکن بی اے پی کی جانب سے سینیٹ کی ٹکٹ جاری کرکے دوبارہ مسلط کیاجارہاہے یہ فیصلہ جمہوری وطن پارٹی کسی صورت تسلیم نہیں کرے گی جمہوری وطن پارٹی نے دوبار بی اے پی کو سپورٹ کیاہے اس سپورٹ کا مطلب یہ نہیں کہ بی اے پی ہمیں بائی پاس کرے ہم حکومتی اتحاد سے الگ ہوسکتے ہیں۔ جمہوری وطن پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نوابزادہ گہرام بگٹی نے اپوزیشن بینجز پربیٹھنے،وفاقی اور صوبائی حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی دیدی اورکہاہے کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بی اے پی اور پی ٹی آئی نے اعتماد میں نہیں لیا

FOLLOW US