Sunday May 19, 2024

وزیراعظم کے مہنگائی کیخلاف نوٹس کسی کام نہ آئے، 24 اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ

لاہور:ملک میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ریکاڈ کیا گیا، ایک ہفتے کے دوران شرح 0.81فیصد بڑھ گئی۔ ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 9.17 فیصد ہو گئی، ملک میں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کا سلسلہ شروع ہو گیا، ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت 3 روپے 37 پیسے فی کلو بڑھ گئی۔ چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 93 روپے 59 پیسے فی کلو ہوگئی۔آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 23 روپے 88 پیسے مہنگا ہوکر 970 روپے 18 پیسے کا ہوگیا۔

ایک ہفتے میں مرغی 11 روپے 47 پیسے فی کلو،انڈے فی درجن 6 روپے 80 پیسے،گھی کا ڈھائی کلو کا ڈبہ 9 روپے 75 پیسے مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کیلے فی درجن 3 روپے 93،دال چنا ایک روپے 96 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ حالیہ ہفتے دال ماش،دال مونگ،دال مسوراورچاول بھی مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں 24 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 6 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ٹماٹر 7 روپے 50 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔ آلو ایک روپے 47 پیسے،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 34 روپے 20 پیسے،پیاز 64 پیسے فی کلو سستا ہوا، گزشتہ ہفتے لہسن اور گڑ بھی سستا ہوا۔ ایک ہفتے میں 21 اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے سخت ہدایات جاری کی ہوئی ہیں لیکن اس کے باوجود مہنگائی کنٹرول ہونے میں نہیں آ رہی۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 9.17 فیصد ہو گئی، ملک میں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کا سلسلہ شروع ہو گیا، ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت 3 روپے 37 پیسے فی کلو بڑھ گئی۔ چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 93 روپے 59 پیسے فی کلو ہوگئی۔

FOLLOW US