Friday May 17, 2024

شہبازشریف اور نوازشریف کا ساتھ دینے والا سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد،تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

کوئٹہ: سینیٹ انتخابات،پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات پیدا ہوگئے ،پی ٹی آئی مرکز نے بلوچستان سے عبدالقادر کونامزد کردیاہے تاہم پی ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر کے ترجمان نے کہاہے کہ عبدالقادر کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پارلیمانی بورڈ کی جانب سے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان سے بھی سینیٹ انتخابات کیلئے امیدوار عبدالقادر کے نام کااعلان کردیاہے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ عبدالقادر پی ٹی آئی بلوچستان کی طرف سے سینیٹ انتخابات کے امیدوار ہوں گے جبکہ دوسری جانب پی

ٹی آئی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سرداریارمحمد رند کے ترجمان بابر یوسف زئی کے مطابق عبدالقادر کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی عبدالقادر کانام فائنل کرنے کیلئے پارلیمانی لیڈر سے مشاورت کی گئی ہے عبدالقادر ایک سرمایہ دار اور کنسٹرکشن کمپنی کا مالک ہے انہوں نے دعویٰ کیاکہ عبدالقادر پر نیب کے کیسز بھی ہیں چونکہ عبدالقادر نے ہر ٹھیکے میں شہبازشریف اور نوازشریف کے ساتھ مل کر غبن کیاتھا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی میں 16فروری کو حلقہ پی بی 20پشین تھری پر ضمنی انتخابات میں بھی اختلافات ہیں،صوبائی قیادت کی جانب سے بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کااعلان کیاگیاہے جبکہ ضلع کی جانب سے اپنا امیدوار سامنے لا یا گیاہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں 3مارچ2021کو ہونے والے سینٹ انتخابات میں لاہور سے پاکستان مسلم لیگ (ق)کے نامزد امیدوار کامل علی آغا نے اپنی باقاعدہ مہم کا آغاز کر دیا ہے،بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں (ق) لیگی امیدوار کامل علی آغا نے

پنجاب اسمبلی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف ارکان اسمبلی سے ملاقات کی، اس موقع پر کامل علی آغا کے ہمراہ (ق) لیگی رہنماء اور خاتون رکن قومی اسمبلی حدیجہ عمر بھی تھیں، کامل علی آغا نے حکومتی اور اپوزیشن ارکان اسمبلی سے سینٹ انتخابات میں اپنی حمائت میں ووٹ ڈالنے کی درخواست کی، واضح رہے کہ 3مارچ کو ہونےوالے سینٹ انتخابات میں لاہور کی 11نشستوں پر انتخابات ہونگے جن میں 7جنرل،2خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستیں شامل ہیں جبکہ دوسری طرف سینٹ انتخابات کے انعقاد کے شیڈول کے مطابق الیکشن کمیشن نے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جو آج بروز ہفتہ بھی جاری رہے گا، یہاں یہ امر بھی قابل زکر ہے کہ لاہور کی 11 نشستوں پر سینٹ الیکشن لڑنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اعظم نذیر تارڑ،پاکستان مسلم لیگ (ق) کے راہنماء کامل علی آغا سمیت جمعیت علماء پاکستان اور دیگر نے کاغذات نامزدگی حاصل کر رکھے ہیں جن کی مجموعی تعداد 40ہے۔

FOLLOW US