لاہور: جنوبی پنجاب سے رکن صوبائی اسمبلی و پی ٹی آئی رہنماسردار خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفر گڑھ سے رکن پنجاب اسمبلی سردار خرم لغاری نے پاکستان تحریک انصاف سے کنارہ کشی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ سردار خرم لغاری پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کی وجوہات کا بتائیں گے ۔ اس حوالے سے سردار خرم لغاری کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ 5 اور ارکان اسمبلی بھی پارٹی چھوڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد جیت کر پی ٹی آئی میں شامل ہوا تھا ۔
واضح رہے کہ بتایا گیا تھا کہ ہ پی ٹی آئی ایم پی اے سردار خرم لغاری عمران خان کی پالیسی سے نالاں ہیں۔رکن پنجاب اسمبلی خرم خان لغاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو یوتھ آگے لے کر آئے اور یوتھ کو ہی باہر پھینک دیا گیا ۔ وزیراعظم تو یوتھ کے نمائندے ہیں لیکن تحریک انصاف میں کہیں بھی نوجوان موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعدد بار حلقے کے مسائل پر آواز اٹھائی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی۔