Sunday January 19, 2025

نیب ایگزیکٹو بورڈ، ثناء اللہ زہری اور شوکت یوسفزئی کیخلاف کرپشن انکوائری کی منظوری ملزمان پر قومی خزانے کو21.45ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

اسلام آباد : نیب نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اور وزیرثقافت خیبرپختونخواہ شوکت یوسیفزئ کیخلاف کرپشن انکوائری کی منظوری دے دی، ملزمان پر قومی خزانے کو21.45ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے، چیئرمین نیب نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور کرپشن فری پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس رجاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں انکوائریوں اور ریفرنس دائر کرنے کی منظوری سمیت جاری کیسز میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ نیب اعلامیہ کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اور وزیرثقافت خیبرپختونخواہ شوکت یوسفزئی کیخلاف کرپشن انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔

ملزمان پر قومی خزانے کو 21.45 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ سابق چیئرمین کے پی ٹی احمد حیات اوردیگرافسران کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح سابق چیئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد فاروق اور سابق چیئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی انور قمبرانی کیخلاف بھی ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔ سابق چیئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی علی ظہیر ہزارہ، سابق چیئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی جاوید خان کے خلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دی گئی۔ جبکہ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق ایم این اے جعفر لغاری کیخلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین نیب جسٹس رجاوید اقبال نے کہا کہ نیب انسداد بدعنوانی کا قومی ادارہ ہے، نیب کسی سیاسی جماعت، گروہ سے تعلق نہیں ہے، نیب کا تعلق صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے،ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور کرپشن فری پاکستان نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب احتساب کیلئے پالیسی پر گامزن ہے۔

FOLLOW US