Friday May 17, 2024

تنخواہوں میں اضافہ صرف 24فیصد نہیں بلکہ پورے 40فیصد کل کیا ہونے والا ہے،رات گئے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد سرکاری ملازمین کے کل وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں دھرنا دینےکا اعلان کر دیا ہے۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز الائنس کے چیف کوارڈی نیٹررحمان باجوہ کہتے ہیں کہ حکومتی وزرا ویز خٹک، شیخ رشید اور علی محمد خان سے مذاکرات ہوئے تھے۔ان کا کہنا ہےکہ کل حکومتی ٹیم سےگریڈ 1 تا 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے پر اتفاق ہوا تھا لیکن آج حکومتی ٹیم 24 فیصد اضافے کا فارمولا لے آئی۔رحمان باجوہ کا کہنا ہےکہ ہمیں بتایا گیا کہ 24 فیصد کا اطلاق بھی صرف گریڈ1 سے 16 تک ہوگا۔چیف کو آرڈی نیٹر آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈ الائنس کے مطابق کل ملک بھر کے سرکاری ملازمین اسلام آباد پہنچیں گے اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیں گے۔

FOLLOW US