کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) چنک چی رکشے والوں کیلئے بری خبر ۔۔۔۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے چنک چی رکشوں پر پاندی عائدکردی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے صوبے میں 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشے پر پابندی لگا دی، انہوں نے واضح کیا ہے کہ صوبےچنگچی رکشے غیر قانونی طور پر چل رہے ہیں۔اس ضمن میں محکمہ ٹرانسپو رٹ نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ صوبے میں چلنے والے چنگ چی رکشوں کے مالکان کے پاس اگر روٹ پرمٹ فٹنس سرٹیفکیٹس اور دیگر کاغذات نہ
ہوں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان کو 6 سے 9 سیٹر چنگ چی رکشوں کے خلاف کئی شکایات موصول ہوئی تھیں، یہ شکایات ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے سے متعلق ہیں۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ رکشوں کی فٹنس نہ ہونے اور کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ اور ایکسیڈنٹس کی بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔