Sunday January 19, 2025

ملک میں بارش۔۔۔ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیشگوئی کردی ، کہاں کہاں بادل برسنےوالے ہیں؟جانیے

لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 10، استور، گوپس منفی 07، سکردو، اننت ناگ منفی 06 اور بگروٹ میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

FOLLOW US