Sunday January 19, 2025

چودھری صاحب! اب سینیٹ الیکشن جانے اور آپ جانیں،عمران خان کو کن کن لوگوں سے شدید خطرہ ہے،حیران کن دعویٰ سامنے آگیا

حیدرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کی اہم رہنما شازیہ مری کہتی ہیں کہ عمران نیازی کو اپنے ہی لوگوں سے خطرہ ہے۔ اس لئے انھوںنے گورنر پنجاب چودھری سرور کو سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ٹاسک دے رکھا ہے۔ ایک بیان میں شازیہ مری کا کہناتھا کہ آخر چودھری سرور کے پاس کون سی جادو کی چھڑی تھی کہ انھیں سینیٹ الیکشن میں 54ووٹ مل گئے۔یہ معاملہ سپریم کورٹ میں تھا کہ یہ لوگ صدارتی آرڈیننس لے آئے۔ بادشاہ اور مافیاز ملک پر قابض ہیں۔ عوام گیس بجلی کے بلوں سے پریشان ہیں۔حکومت تمام اداروں کو متنازعہ بنا رہی ہے۔

FOLLOW US